کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: قبروں پر مسجد بنانے کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 320
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ " قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , وَعَائِشَةَ ، قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ ، وَأَبُو صَالِحٍ هَذَا هُوَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئِ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ وَاسْمُهُ : بَاذَانُ ، وَيُقَالُ بَاذَامُ أَيْضًا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور قبروں پر مساجد بنانے والے اور چراغ جلانے والے لوگوں پر لعنت فرمائی ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن ہے ،
۲- اس باب میں ابوہریرہ اور عائشہ رضی الله عنہما سے احادیث آئی ہیں ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصلاة / حدیث: 320
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، و، الصحيحة بلفظ: " زوارات " دون " السرج "، ابن ماجة (1575) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف / د 3236 ، ن 2045
تخریج حدیث «سنن ابی داود/ الجنائز 82 (3236) ، سنن النسائی/الجنائز 104 (2045) ، سنن ابن ماجہ/الجنائز 49 (1575) ، ( تحفة الأشراف : 537) ، مسند احمد (1/229، 287، 324، 337) (ضعیف) (سند میں ’’ ابو صالح باذام مولیٰ ام ہانی ضعیف ہیں، مسجد میں صرف چراغ جلانے والی بات ضعیف ہے، بقیہ دو باتوں کے صحیح شواہد موجود ہیں)»