کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: پہلی صف کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 224
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا " قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ ، وابْنِ عَبَّاسٍ ، وأَبِي سَعِيدٍ ، وأُبَيٍّ ، وعَائِشَةَ ، والْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ ، وأَنَسٍ ، قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ " يَسْتَغْفِرُ لِلصَّفِّ الْأَوَّلِ ثَلَاثًا وَلِلثَّانِي مَرَّة " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” مردوں کی سب سے بہتر صف پہلی صف ہے ۱؎ اور سب سے بری آخری صف اور عورتوں کی سب سے بہتر صف آخری صف ۲؎ ہے اور سب سے بری پہلی صف “ ۳؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں جابر ، ابن عباس ، ابوسعید ، ابی بن کعب ، عائشہ ، عرباض بن ساریہ اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ،
۳- نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ پہلی صف والوں کے لیے تین بار استغفار کرتے تھے اور دوسری کے لیے ایک بار ۔
وضاحت:
۱؎: پہلی صف سے مراد وہ صف ہے جو امام سے متصل ہو سب سے بہتر صف پہلی صف ہے کا مطلب یہ ہے کہ دوسری صفوں کی بہ نسبت اس میں خیر و بھلائی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ جو صف امام سے قریب ہوتی ہے اس میں جو لوگ ہوتے ہیں وہ امام سے براہ راست فائدہ اٹھاتے ہیں، تلاوت قرآن اور تکبیرات سنتے ہیں، اور عورتوں سے دور رہنے کی وجہ سے نماز میں خلل انداز ہونے والے وسوسوں اور برے خیالات سے محفوظ رہتے ہیں، اور آخری صف سب سے بری صف ہے کا مطلب یہ ہے کہ اس میں خیر و بھلائی دوسری صفوں کی بہ نسبت کم ہے، یہ مطلب نہیں کہ اس میں جو لوگ ہوں گے وہ برے ہوں گے۔
۲؎: عورتوں کی سب سے آخری صف اس لیے بہتر ہے کہ یہ مردوں سے دور ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس صف میں شریک عورتیں شیطان کے وسوسوں اور فتنوں سے محفوظ رہتی ہیں۔
۳؎: یہ حکم اس صورت میں ہے جب مردوں، عورتوں کی صفیں آگے پیچھے ہوں، اگر عورتیں مردوں سے الگ نماز پڑھ رہی ہوں تو ان کی پہلی صف ہی بہتر ہو گی۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصلاة / حدیث: 224
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (1000 و 1001)
تخریج حدیث «صحیح مسلم/الصلاة 28 (440) ، سنن ابی داود/ الصلاة 98 (678) ، سنن النسائی/الإمامة 32 (821) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة 52 (1000) ، ( تحفة الأشراف : 12701) ، مسند احمد (2/247، 336، 340، 366، 485) ، سنن الدارمی/الصلاة 52 (1304) (صحیح)»
حدیث نمبر: 225
وقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ أَنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ " قَالَ : حَدَّثَنَا بِذَلِكَ إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ ،
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا ثواب ہے ، اور وہ اسے قرعہ اندازی کے بغیر نہ پا سکتے تو اس کے لیے قرعہ اندازی کرتے “ ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصلاة / حدیث: 225
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (998)
تخریج حدیث «صحیح البخاری/الأذان 9 (615) ، و32 (654) ، و72 (721) ، والشہادات 30 (2689) ، صحیح مسلم/الصلاة 28 (437) ، سنن النسائی/المراقبة 22 (541) ، و31 (673) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة 51 (998) ، ( تحفة الأشراف : 12570) ، موطا امام مالک/الصلاة 1 (2) ، و صلاة الجماعة 2 (6) ، مسند احمد (2/236، 278، 303، 375، 376، 424، 466، 472، 479، 531، 533) (صحیح)»
حدیث نمبر: 226
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ نَحْوَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´نیز قتیبہ نے` مالک سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصلاة / حدیث: 226
تخریج حدیث «انظر ما قبلہ (صحیح)»