حدیث نمبر: 140
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ " . قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي رَافِعٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ أَنَسٍ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ بِغُسْلٍ وَاحِدٍ ، وَهُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ ، مِنْهُمْ الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ ، أَنْ لَا بَأْسَ أَنْ يَعُودَ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ ، وَقَدْ رَوَى مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ هَذَا ، عَنْ سُفْيَانَ , فَقَالَ : عَنْ أَبِي عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ ، عَنْ أَنَسٍ , وَأَبُو عُرْوَةَ هُوَ : مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ , وَأَبُو الْخَطَّابِ : قَتَادَةُ بْنُ دِعَامَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ ابْنِ أَبِي عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ ، وَهُوَ خَطَأٌ وَالصَّحِيحُ عَنْ أَبِي عُرْوَةَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ایک ہی غسل میں سبھی بیویوں کا چکر لگا لیتے تھے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- انس رضی الله عنہ کی یہ حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابورافع رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔
۳- بہت سے اہل علم کا جن میں حسن بصری بھی شامل ہیں یہی قول ہے کہ وضو کرنے سے پہلے دوبارہ جماع کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- انس رضی الله عنہ کی یہ حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابورافع رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔
۳- بہت سے اہل علم کا جن میں حسن بصری بھی شامل ہیں یہی قول ہے کہ وضو کرنے سے پہلے دوبارہ جماع کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی سب سے صحبت کر کے اخیر میں ایک غسل کرتے تھے۔