حدیث نمبر: 785
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ، قَال : سَمِعْتُ مَوْلَاةً لَنَا يُقَالُ لَهَا لَيْلَى تُحَدِّثُ ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ الْأَنْصَارِيَّةِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ طَعَامًا ، فَقَالَ : " كُلِي " ، فَقَالَتْ : إِنِّي صَائِمَةٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الصَّائِمَ تُصَلِّي عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ حَتَّى يَفْرُغُوا " . وَرُبَّمَا قَالَ : " حَتَّى يَشْبَعُوا " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ام عمارہ بنت کعب انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے ، انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تم بھی کھاؤ “ ، انہوں نے کہا : میں روزہ سے ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزہ دار کے لیے فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں ، جب اس کے پاس کھایا جاتا ہے جب تک کہ کھانے والے فارغ نہ ہو جائیں “ ۔ بعض روایتوں میں ہے ” جب تک کہ وہ آسودہ نہ ہو جائیں “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اور یہ شریک کی ( اوپر والی ) حدیث سے زیادہ صحیح ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 785
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، ابن ماجة (1748) // لفظ آخر ضعيف الجامع (1483) //
تخریج حدیث «انظر ما قبلہ (ضعیف) (سند میں لیلیٰ مجہول راوی ہے)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 784 | سنن ابن ماجه: 1748

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´روزہ دار کی فضیلت کا بیان جب اس کے پاس کھایا جائے۔`
ام عمارہ بنت کعب انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے، انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا، تو آپ نے فرمایا: تم بھی کھاؤ ، انہوں نے کہا: میں روزہ سے ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ دار کے لیے فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں، جب اس کے پاس کھایا جاتا ہے جب تک کہ کھانے والے فارغ نہ ہو جائیں۔‏‏‏‏ بعض روایتوں میں ہے جب تک کہ وہ آسودہ نہ ہو جائیں۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 785]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں لیلیٰ مجہول راوی ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 785 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 784 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´روزہ دار کی فضیلت کا بیان جب اس کے پاس کھایا جائے۔`
لیلیٰ کی مالکن (ام عمارہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ دار کے پاس جب افطار کی چیزیں کھائی جاتی ہیں، تو فرشتے اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 784]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں لیلیٰ مجہول راوی ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 784 سے ماخوذ ہے۔