حدیث نمبر: 606
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ، حَدَّثَنَا خَلَّادٌ الصَّفَّارُ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّصْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " سَتْرُ مَا بَيْنَ أَعْيُنِ الْجِنِّ وَعَوْرَاتِ بَنِي آدَمَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُهُمُ الْخَلَاءَ أَنْ يَقُولَ : بِسْمِ اللَّهِ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَإِسْنَادُهُ لَيْسَ بِذَاكَ الْقَوِيِّ ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْيَاءُ فِي هَذَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنوں کی آنکھوں اور انسان کی شرمگاہوں کے درمیان کا پردہ یہ ہے کہ جب ان میں سے کوئی پاخانہ جائے تو وہ بسم اللہ کہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ۔ اور اس کی سند قوی نہیں ہے ، ۲- اس سلسلہ کی بہت سی چیزیں انس رضی الله عنہ کے واسطے سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / أبواب السفر / حدیث: 606
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (297) , شیخ زبیر علی زئی: (606) إسناده ضعيف / جه 297, أبوإسحاق عنعن (تقدم : 107) وللحديث شواھد كلھا ضعيفة
تخریج حدیث «سنن ابی داود/ الطہارة 131 (355) ، سنن النسائی/الطہارة 126 (188) ، سنن ابن ماجہ/الطھارة 9 (297) ، ( تحفة الأشراف : 11100) ، مسند احمد (5/61) (صحیح) (شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے تین راوی: ابواسحاق، حکم بن عبداللہ، اور محمد بن حمید رازی میں کلام ہے، دیکھیے الإروائ: 50)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 297

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´پاخانے (بیت الخلاء) میں داخل ہوتے وقت بسم اللہ کہنے کا بیان۔`
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنوں کی آنکھوں اور انسان کی شرمگاہوں کے درمیان کا پردہ یہ ہے کہ جب ان میں سے کوئی پاخانہ جائے تو وہ بسم اللہ کہے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 606]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے تین راوی: ابو اسحاق، حکم بن عبداللہ، اور محمد بن حمید رازی میں کلام ہے، دیکھیے الإرواء: 50)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 606 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 297 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قضائے حاجت کے وقت کیا دعا پڑھے؟`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنوں اور بنی آدم (انسانوں) کی شرمگاہوں کے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص پاخانہ میں داخل ہو تو «بسم اللہ» کہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 297]
اردو حاشہ: (1)
اس روایت کی صحت وضعف میں اختلاف ہے۔
ہمارے فاضل محقق شیخ علی زئی اور سنن ابن ماجہ کے ایک دوسرے معروف ڈاکٹر بشار عواد کے نزدیک یہ ضعیف اور احمد شاکرمصری اور شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک صحیح ہے۔ (سنن ابن ماجہ بہ تحقیق الدکتوربشار عواد)

(2)
مذکورہ بالا دعا کے ساتھ بِسْمِ اللہ بھی کہنا چاہیے یا پہلے بِسْمِ اللہ کہہ کر دعا پڑھ لے، (3)
جن ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔
ان کے شر سے بچاؤ کے لیے ہم وہ طریقے اختیار نہیں کرسکتے جو برے انسانوں کے شر سے بچاؤ کے لیے اختیار کرتے ہیں اس لیے اللہ تعالی نے ہمیں ان کی شرارتوں سے بچاؤ کے لیے یہ روحانی ذرائع دیے ہیں۔
ان سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

(4)
بسم اللہ کہنے سے جن انسان کے اعضائے مستورہ کو نہیں دیکھ سکتے۔
جس طرح انسانوں کی نظروں سے بچنے لے لیے بہت الخلاء میں داخل ہونے کی ضرورت  ہوتی ہے اسی طرح جنوں کی نظروں سے بچنے کے لیے بِسْمِ اللہ کہنا بھی ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 297 سے ماخوذ ہے۔