سنن ترمذي
أبواب السهو— کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل
باب مِنْهُ باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
حدیث نمبر: 444
وَرَوَاهُ سفيان الثوري ، عَنْ الْأَعْمَشِ نَحْوَ هَذَا ، حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَالَ أَبُو عِيسَى : وَأَكْثَرُ مَا رُوِي عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي " صَلَاةِ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مَعَ الْوِتْرِ ، وَأَقَلُّ مَا وُصِفَ مِنْ صَلَاتِهِ بِاللَّيْلِ تِسْعُ رَكَعَاتٍ " .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سفیان ثوری نے بھی` یہ حدیث اسی طرح اعمش سے روایت کی ہے ، ہم سے اسے محمود بن غیلان نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا اور انہوں نے سفیان سے اور سفیان نے اعمش سے روایت کی ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : رات کی نماز کے سلسلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ سے زیادہ وتر کے ساتھ تیرہ رکعتیں مروی ہیں ، اور کم سے کم نو رکعتیں ۔