سنن ترمذي
كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: فضائل و مناقب
باب مَنَاقِبِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي رضى الله عنه باب: عمرو بن العاص رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 3845
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ الْجُمَحِيِّ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ : قَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِي قُرَيْشٍ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ الْجُمَحِيِّ ، وَنَافِعٌ ثِقَةٌ , وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِمُتَّصِلٍ ، وَابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكْ طَلْحَةَ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´طلحہ بن عبیداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” عمرو بن العاص رضی الله عنہ قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : اس حدیث کو ہم صرف نافع بن عمر جمحی کی روایت سے جانتے ہیں اور نافع ثقہ ہیں اور اس کی سند متصل نہیں ہے ، اور ابن ابی ملیکہ نے طلحہ کو نہیں پایا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عمرو بن العاص رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
طلحہ بن عبیداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” عمرو بن العاص رضی الله عنہ قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں۔“ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3845]
طلحہ بن عبیداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” عمرو بن العاص رضی الله عنہ قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں۔“ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3845]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابن ابی ملیکہ اور طلحہ کے درمیان انقطاع ہے)
نوٹ:
(سند میں ابن ابی ملیکہ اور طلحہ کے درمیان انقطاع ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3845 سے ماخوذ ہے۔