سنن ترمذي
كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: فضائل و مناقب
باب مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رضى الله عنه باب: سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 3751
حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُذْرِيُّ بَصْرِيٌّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَعْدٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ إِسْمَاعِيل ، عَنْ قَيْسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ " ، وَهَذَا أَصَحُّ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما “ ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث اسماعیل بن ابی خالد سے قیس بن حازم کے واسطہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما “ اور یہ زیادہ صحیح ہے ( یعنی : مرسل روایت زیادہ صحیح ہے ) ۔
وضاحت:
۱؎: یہ سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے بموجب مستجاب الدعوات ہونے کی دلیل ہے، اور ایک بہت بڑی فضیلت ہے۔ آثار و روایات میں سعد رضی الله عنہ کی بہت ساری دعاؤں کا ذکر ملتا ہے جو ان کی زندگی میں ہی پوری ہو گئیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اے اللہ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما “ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3751]
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اے اللہ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما “ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3751]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کی دعا کے بموجب مستجاب الدعوات ہو نے کی دلیل ہے، اور ایک بہت بڑی فضیلت ہے۔
آثار و روایات میں سعد رضی اللہ عنہ کی بہت ساری دعاؤں کا ذکر ملتا ہے جو اُن کی زندگی میں ہی پوری ہو گئیں۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3751 سے ماخوذ ہے۔