حدیث نمبر: 3741
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنُ مَنْصُورٍ الْعَنَزِيُّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ الْيَشْكُرِيِّ، قَال : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ : سَمِعَتْ أُذُنِي مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَهُوَ يَقُولُ : " طَلْحَةُ , وَالزُّبَيْرُ جَارَايَ فِي الْجَنَّةِ " . قَالَ : هَذَا غَرِيبٌ ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عقبہ بن علقمہ یشکری کہتے ہیں کہ` میں نے علی رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ میرے کانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زبان مبارک سے سنا ہے آپ فرما رہے تھے : ” طلحہ اور زبیر دونوں میرے جنت کے پڑوسی ہیں “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 3741
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، المشكاة (6114) ، الضعيفة (2311) // ضعيف الجامع الصغير (3627) // , شیخ زبیر علی زئی: (3741) إسناده ضعيف, عقبة بن علقمة اليشكري و أبو عبدالرحمن النضر بن منصور ضعيفان (تق:4646 ، 7150) وصححه الحاكم (364/3 ح 5562) فتعقبه الذهبي
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 10243) (ضعیف) (سند میں ابو عبد الرحمن نضر بن منصور اور عقبہ بن علقمة یشکری دونوں ضعیف راوی ہیں)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´طلحہ بن عبیداللہ رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
عقبہ بن علقمہ یشکری کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ میرے کانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زبان مبارک سے سنا ہے آپ فرما رہے تھے: طلحہ اور زبیر دونوں میرے جنت کے پڑوسی ہیں۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3741]
اردو حاشہ:
وضاحت:
نوٹ:
(سند میں ابوعبد الرحمن نضر بن منصور اور عقبہ بن علقمۃ یشکری دونوں ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3741 سے ماخوذ ہے۔