سنن ترمذي
كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: فضائل و مناقب
باب فِي مَنَاقِبِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه باب: عمر بن خطاب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 3694
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَطَّلِعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَاطَّلَعَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ : يَطَّلِعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَاطَّلَعَ عُمَرُ " . وَفِي الْبَابِ عَنْ أَبِي مُوسَى ، وَجَابِرٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا غَرِيبٌ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارے پاس جنت والوں میں سے ایک شخص آ رہا ہے “ تو ابوبکر رضی الله عنہ آئے ، پھر آپ نے فرمایا : ” تمہارے پاس جنت والوں میں سے ایک شخص آ رہا ہے “ ، تو عمر رضی الله عنہ آئے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابن مسعود رضی الله عنہ کی یہ حدیث غریب ہے ، ۲- اس باب میں ابوموسیٰ اشعری اور جابر رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عمر بن خطاب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تمہارے پاس جنت والوں میں سے ایک شخص آ رہا ہے " تو ابوبکر رضی الله عنہ آئے، پھر آپ نے فرمایا: " تمہارے پاس جنت والوں میں سے ایک شخص آ رہا ہے "، تو عمر رضی الله عنہ آئے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3694]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عبد اللہ بن سلمہ ضعیف راوی ہیں)
نوٹ:
(سند میں عبد اللہ بن سلمہ ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3694 سے ماخوذ ہے۔