سنن ترمذي
كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: فضائل و مناقب
باب فِي مَنَاقِبِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رضى الله عنهما كِلَيْهِمَا باب: ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کے مناقب و فضائل کا بیان
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ : " أَلَسْتُ أَحَقَّ النَّاسِ بَهَا ، أَلَسْتُ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ ، أَلَسْتُ صَاحِبَ كَذَا " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا غَرِيبٌ ، وَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَهَذَا أَصَحُّ .´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر رضی الله عنہ نے کہا : کیا میں وہ شخص نہیں ہوں جو سب سے پہلے اسلام لایا ؟ کیا میں ایسی ایسی خوبیوں کا مالک نہیں ہوں ؟ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ۲- بعض نے یہ حدیث شعبہ سے ، شعبہ نے جریری سے ، جریری نے ابونضرہ سے روایت کی ہے ، وہ کہتے ہیں : ابوبکر نے کہا ، اور یہ زیادہ صحیح ہے ۔
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَكْرٍ : فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَهَذَا أَصَحُّ .´ہم سے اسے محمد بن بشار نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ` ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا اور عبدالرحمٰن بن مہدی نے شعبہ سے اور شعبہ نے جریری کے واسطہ سے ابونضرہ سے روایت کی ، وہ کہتے ہیں : ابوبکر رضی الله عنہ نے کہا : پھر انہوں نے اسی مفہوم کے ساتھ اسی جیسی روایت ذکر کی لیکن اس میں ابو سعید خدری کا واسطہ ذکر نہیں کیا اور یہ زیادہ صحیح ہے ۔