سنن ترمذي
كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: فضائل و مناقب
باب فِي مَبْعَثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنُ كَمْ كَانَ حِينَ بُعِثَ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی بعثت اور بعثت کے وقت آپ کی عمر کا بیان
حدیث نمبر: 3622
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : " قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ سَنَةً " . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَهَكَذَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَرَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل مِثْلَ ذَلِكَ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ ( ۶۵ ) سال کے تھے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : اسی طرح سے ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ہے اور ان سے محمد بن اسماعیل بخاری نے اسی کے مثل روایت کی ہے ۔
وضاحت:
۱؎: یہی بات شاذ ہے، محفوظ بات یہ ہے کہ آپ ترسٹھ سال کے تھے جیسا کہ پچھلی حدیث میں ہے، ممکن ہے کسی نے پیدائش کے سال اور وفات کے سال کو پورا پورا ایک سال جوڑ لیا ہو، اور اس طرح پینسٹھ بتا دیا ہو؟
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی بعثت اور بعثت کے وقت آپ کی عمر کا بیان`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3622]
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3622]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہی بات شاذ ہے، محفوظ بات یہ ہے کہ آپﷺ ترسٹھ سال کے تھے جیساکہ پچھلی حدیث میں ہے، ممکن ہے کسی نے پیدائش کے سال اور وفات کے سال کو پورا پورا ایک سال جوڑ لیا ہو، اوراس طرح پینسٹھ بتا دیا ہو؟۔
وضاحت:
1؎:
یہی بات شاذ ہے، محفوظ بات یہ ہے کہ آپﷺ ترسٹھ سال کے تھے جیساکہ پچھلی حدیث میں ہے، ممکن ہے کسی نے پیدائش کے سال اور وفات کے سال کو پورا پورا ایک سال جوڑ لیا ہو، اوراس طرح پینسٹھ بتا دیا ہو؟۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3622 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3650 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´وفات کے وقت نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3650]
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3650]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
دیکھئے حاشہ حدیث رقم:3631۔
نوٹ:
(سند صحیح ہے، لیکن ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس بابت وہم ہو گیا تھا، وفات کے وقت صحیح عمر 63 سال ہے، دیکھیے ابن عباس ہی کا بیان حدیث رقم: 3652 میں)
وضاحت:
1؎:
دیکھئے حاشہ حدیث رقم:3631۔
نوٹ:
(سند صحیح ہے، لیکن ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اس بابت وہم ہو گیا تھا، وفات کے وقت صحیح عمر 63 سال ہے، دیکھیے ابن عباس ہی کا بیان حدیث رقم: 3652 میں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3650 سے ماخوذ ہے۔