حدیث نمبر: 3509
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، أَنَّ حُمَيْدًا الْمَكِّيَّ مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِيَاضِ الْجَنَّةِ فَارْتَعُوا " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا رِيَاضُ الْجَنَّةِ ؟ قَالَ : " الْمَسَاجِدُ " ، قُلْتُ : وَمَا الرَّتْعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم جنت کے باغوں میں سے کسی باغ کے پاس سے گزرو تو کچھ چر چگ لیا کرو “ ، میں پوچھا : اللہ کے رسول ! «رياض الجنة» کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” «رياض الجنة» مساجد ہیں “ ، میں نے کہا اور «الرتع» کیا ہے ، اے اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» کہنا «الرتع» ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 3509
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، الضعيفة (1150) // ضعيف الجامع الصغير (701) // , شیخ زبیر علی زئی: (3509) إسناده ضعيف, حميد المكي: مجهول الحال وقال الحافظ فى التقريب ” مجهول “ (1568) ثم حسن حديثه !
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 14175) (ضعیف) (سند میں ’’ حمید المکی ‘‘ مجہول راوی ہے)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´باب:۔۔۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم جنت کے باغوں میں سے کسی باغ کے پاس سے گزرو تو کچھ چر چگ لیا کرو "، میں پوچھا: اللہ کے رسول! «رياض الجنة» کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: " «رياض الجنة» مساجد ہیں "، میں نے کہا اور «الرتع» کیا ہے، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: " «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» کہنا «الرتع» ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3509]
اردو حاشہ:
وضاحت:  
  نوٹ:
(سند میں ’’حمید المکی‘‘ مجہول راوی ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3509 سے ماخوذ ہے۔