سنن ترمذي
كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
باب مِنْهُ باب: مسافر کو الوداع کہتے وقت پڑھی جانے والی دعا سے متعلق ایک اور باب۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي ، قَالَ : " زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى " ، قَالَ : زِدْنِي ، قَالَ : " وَغَفَرَ ذَنْبَكَ " ، قَالَ : زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، قَالَ : " وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ .´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں سفر پر نکلنے کا ارادہ کر رہا ہوں ، تو آپ مجھے کوئی توشہ دے دیجئیے ، آپ نے فرمایا : ” اللہ تجھے تقویٰ کا زاد سفر دے “ ، اس نے کہا : مزید اضافہ فرما دیجئیے ، آپ نے فرمایا : ” اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے “ ، اس نے کہا : مزید کچھ اضافہ فرما دیجئیے ، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، آپ نے فرمایا : ” جہاں کہیں بھی تم رہو اللہ تعالیٰ تمہارے لیے خیر ( بھلائی کے کام ) آسان کر دے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔