حدیث نمبر: 3436
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيُّ الْمَدَنِيُّ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ إِذَا أَهَمَّهُ الْأَمْرُ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ ، فَقَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ ، وَإِذَا اجْتَهَدَ فِي الدُّعَاءِ ، قَالَ : يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مشکل معاملے سے دوچار ہوتے تو اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاتے پھر کہتے : «سبحان الله العظيم» ” اللہ پاک و برتر ہے “ اور جب جی جان لگا کر دعا کرتے تو کہتے : «يا حي يا قيوم» ” اے زندہ ذات ! اے کائنات کا نظام چلانے والے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث غریب ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 3436
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف جدا الكلم الطيب (119 / 77) ، // ضعيف الجامع الصغير (4356) // , شیخ زبیر علی زئی: (3436) إسناده ضعيف جدًا, إبراهيم بن الفضل: متروك (تقدم:2687)
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 12941) (ضعیف جداً) (سند میں ابراہیم بن فضل مخزومی متروک الحدیث ہے)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´تکلیف و مصیبت کے وقت کیا پڑھے؟`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مشکل معاملے سے دوچار ہوتے تو اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاتے پھر کہتے: «سبحان الله العظيم» اللہ پاک و برتر ہے اور جب جی جان لگا کر دعا کرتے تو کہتے: «يا حي يا قيوم» اے زندہ ذات! اے کائنات کا نظام چلانے والے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3436]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ابراہیم بن فضل مخزومی متروک الحدیث ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3436 سے ماخوذ ہے۔