حدیث نمبر: 341
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ : كَانُوا رُكُوعًا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَحَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں` وہ لوگ نماز فجر میں رکوع میں تھے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے ۔

وضاحت:
۱؎: یہ قباء کا واقعہ ہے اس میں اور اس سے پہلے والی روایت میں کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ جو لوگ مدینہ میں تھے انہیں یہ خبر عصر کے وقت ہی پہنچ گئی تھی (جیسے بنو حارثہ کے لوگ) اور قباء کے لوگوں کو یہ خبر دیر سے دوسرے دن نماز فجر میں پہنچی۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصلاة / حدیث: 341
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، صفة الصلاة // 57 //، الإرواء (290)
تخریج حدیث «صحیح البخاری/الصلاة 32 (403) ، وتفسیر البقرة 14 (4488) ، و16 (4490) ، و17 (4491) ، و8 (4492) ، و19 (4493) ، و20 (4494) ، صحیح مسلم/المساجد 2 (526) ، سنن النسائی/الصلاة 24 (494) ، والقبلة 3 (746) ، ( تحفة الأشراف : 7154) ، وکذا (7228) ، موطا امام مالک/القبلة 4 (6) ، مسند احمد (2/113) (صحیح)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´قبلے کی ابتداء کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں وہ لوگ نماز فجر میں رکوع میں تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 341]
اردو حاشہ:
1؎:
یہ قباء کا واقعہ ہے اس میں اور اس سے پہلے والی روایت میں کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ جو لوگ مدینہ میں تھے انہیں یہ خبر عصر کے وقت ہی پہنچ گئی تھی (جیسے بنو حارثہ کے لوگ) اور قباء کے لوگوں کو یہ خبر دیر سے دوسرے دن نمازِ فجر میں پہنچی۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 341 سے ماخوذ ہے۔