حدیث نمبر: 3231
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " سَامٌ أَبُو الْعَرَبِ ، وَحَامٌ أَبُو الْحَبَشِ ، وَيَافِثُ أَبُو الروم " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «سام» «ابوالعرب» ( عربوں کے باپ ) ہیں اور «حام» «ابوالحبش» ( اہل حبشہ کے باپ ) ہیں اور «یافث» «ابوالروم» ( رومیوں کے باپ ) ہیں “ ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 3231
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، الضعيفة (3683) // ضعيف الجامع الصغير (3214) ، وسيأتي برقم (826 / 4207) // , شیخ زبیر علی زئی: (3231) ضعيف / يأتي:3931, قتادة عنعن (تقدم:30) وللحديث شاھدان ضعيفان عند الطبراني فى الكبير (254/7 ،146/18)
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 4606) (ضعیف) (دیکھیے پچھلی حدیث کا بیان)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3931

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سورۃ الصافات سے بعض آیات کی تفسیر۔`
سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «سام» «ابوالعرب» (عربوں کے باپ) ہیں اور «حام» «ابوالحبش» (اہل حبشہ کے باپ) ہیں اور «یافث» «ابوالروم» (رومیوں کے باپ) ہیں۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3231]
اردو حاشہ:
وضاحت: نوٹ:
(تفصیل کے لیے دیکھیے پچھلی حدیث کا بیان)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3231 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3931 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عربوں کی فضیلت کا بیان`
سمرہ بن جندب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «سام» عربوں کے جد امجد ہیں اور «یافث» رومیوں کے اور «حام» حبشیوں کے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3931]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ تینوں نوح علیہ السلام کے بیٹوں کے نام ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3931 سے ماخوذ ہے۔