سنن ترمذي
كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: تفسیر قرآن کریم
باب وَمِنْ سُورَةِ الأَحْزَابِ باب: سورۃ الاحزاب سے بعض آیات کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 3210
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ البَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيّ، فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ سورة الأحزاب آية 40 ، قَالَ : مَا كَانَ لِيَعِيشَ لَهُ فِيكُمْ وَلَدٌ ذَكَرٌ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عامر شعبی اللہ کے اس قول «ما كان محمد أبا أحد من رجالكم» ” ( لوگو ! ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں “ ( الاحزاب : ۴۰ ) ، کے بارے میں کہتے ہیں : اس سے مراد زندہ نہ رہنے والی نرینہ اولاد ہے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: ورنہ نرینہ اولاد تو آپ کے یہاں بھی پیدا ہوئی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سورۃ الاحزاب سے بعض آیات کی تفسیر۔`
عامر شعبی اللہ کے اس قول «ما كان محمد أبا أحد من رجالكم» ” (لوگو!) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نہیں “ (الاحزاب: ۴۰)، کے بارے میں کہتے ہیں: اس سے مراد زندہ نہ رہنے والی نرینہ اولاد ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3210]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎: (لوگو!) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ محمد(ﷺ) نہیں (الأحزاب: 40)
2؎:
ورنہ نرینہ اولاد تو آپ کے یہاں بھی پیدا ہوئی ہے۔
نوٹ:
(سند میں ’’مسلمہ بن علقمہ‘‘ صدوق ہیں، لیکن ان سے احادیث میں اوہام پائے جاتے ہیں)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3210 سے ماخوذ ہے۔