سنن ترمذي
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ بُنْيَانِ الْمَسْجِدِ باب: مسجد بنانے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 319
وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا صَغِيرًا كَانَ أَوْ كَبِيرًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " . حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى قَيْسٍ ، عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی الله عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے اللہ کے لیے کوئی مسجد بنائی ، چھوٹی ہو یا بڑی ، اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مسجد بنانے کی فضیلت کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس نے اللہ کے لیے کوئی مسجد بنائی، چھوٹی ہو یا بڑی، اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 319]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عبدالرحمن مولیٰ قیس مجہول، اور زیاد النمیری ضعیف ہیں)
نوٹ:
(سند میں عبدالرحمن مولیٰ قیس مجہول، اور زیاد النمیری ضعیف ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 319 سے ماخوذ ہے۔