حدیث نمبر: 3152
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ الْجَزَرِيُّ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِي قَوْلِهِ : وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا سورة الكهف آية 82 ، قَالَ : " ذَهَبٌ وَفِضَّةٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابو الدرداء رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے قول «وكان تحته كنز لهما» ” ان دونوں یتیم بچوں کا خزانہ ان کی اس دیوار کے نیچے دفن تھا “ ( الکہف : ۸۲ ) ، کے بارے میں فرمایا : ” کنز سے مراد سونا چاندی ہے “ ۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلالُ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے` یزید بن یزید بن جابر کے واسطہ سے مکحول سے اسی سند سے اسی جیسی حدیث آئی ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 3152
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: (الحديث الذي في سنده: يزيد بن يوسف عن مكحول) ضعيف جدا، (الحديث الذي في سنده يزيد بن يزيد بن جابر عن مكحول) ضعيف جدا، الروض النضير (940) , شیخ زبیر علی زئی: (3152) إسناده ضعيف, يزيد بن يوسف : ضعيف (تق: 7794)
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 10996) (ضعیف) (سند میں یزید بن یوسف الصنعانی ضعیف راوی ہیں)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : معجم صغير للطبراني: 1125

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سورۃ الکہف سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابو الدرداء رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے قول «وكان تحته كنز لهما» " ان دونوں یتیم بچوں کا خزانہ ان کی اس دیوار کے نیچے دفن تھا " (الکہف: ۸۲)، کے بارے میں فرمایا: " کنز سے مراد سونا چاندی ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3152]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ان دونوں یتیم بچوں کا خزانہ ان کی اس دیوارکے نیچے دفن تھا (الکهف: 82)

نوٹ:
(سند میں یزید بن یوسف الصنعانی ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3152 سے ماخوذ ہے۔