حدیث نمبر: 3042
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176 ، فَقَال لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تُجْزِئُكَ آيَةُ الصَّيْفِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´براء بن عازب رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا : اللہ کے رسول ! «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» کی تفسیر کیا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کے سلسلہ میں تو تمہارے لیے آیت صیف ۱؎ کافی ہو گی “ ۔

وضاحت:
۱؎: آیت «صیف» گرمی کے موسم میں حجۃ الواداع کے راستہ میں نازل ہوئی۔ اور «آیت صیف» کے نام سے مشہور ہوئی۔ پوری آیت یوں ہے: «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة إن امرأ هلك ليس له ولد ــ إلى ــ فللذكر مثل حظ الأنثيين» تک (لوگ تجھ سے فتویٰ پوچھتے ہیں کہہ دو اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں بتاتا ہے)۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 3042
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، صحيح أبي داود (2571)
تخریج حدیث «انظر ماقبلہ ( تحفة الأشراف : 1906) (صحیح)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2889

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سورۃ نساء سے بعض آیات کی تفسیر۔`
براء بن عازب رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» کی تفسیر کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے سلسلہ میں تو تمہارے لیے آیت صیف ۱؎ کافی ہو گی۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3042]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
آیت صیف گرمی کے موسم میں حجۃ الواداع کے راستہ میں نازل ہوئی۔
اور آیت صیف کے نام سے مشہور ہوئی۔
پوری آیت یوں ہے: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ إِنِ امْرأٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ ــ إلى ــ فَلِلذَّكَرِ مِثَلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ﴾ تک (لوگ تجھ سے فتویٰ پوچھتے ہیں کہہ دو اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں بتاتا ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3042 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2889 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جس کی اولاد نہ ہو صرف بہنیں ہوں۔`
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! «يستفتونك في الكلالة» میں کلالہ سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: آیت «صيف» ۱؎ تمہارے لیے کافی ہے۔ ابوبکر کہتے ہیں: میں نے ابواسحاق سے کہا: کلالہ وہی ہے نا جو نہ اولاد چھوڑے نہ والد؟ انہوں نے کہا: ہاں، لوگوں نے ایسا ہی سمجھا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2889]
فوائد ومسائل:

(کلالة) کا ذکر سورہ نساء میں دو جگہ ہے۔
ایک آیت نمبر 12 میں (وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلَالَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ) (النساء12/4) یہ آیت سردیوں میں نازل ہوئی، جبکہ سورہ نساء کی آیت جس کا ذکراوپر کی احادیث میں ہوا ہے، گرمیوں میں نازل ہوئی۔
سورہ نساء کی آیت کریمہ 176) میں کلالہ اسے کہا گیا ہے کہ جس کی اولاد نہ ہو۔
اور بہن بھائی موجود ہوں۔
جبکہ اکثر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کلالہ اسے کہتے ہیں۔
کہ جس کی اولاد نہ ہو اور والد بھی نہ ہو۔
تو یہ اضافہ حدیث جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ماخوذ ہے کہ جب ان کے بارے میں یہ آیت اتری نہ ان کی اولاد تھی نہ ان کے والد اور یہ مثال ہے کہ احادیث قرآن مجید کی توضیح وتبیین کرتی اور بعض اوقات اس پراضافہ بھی بیان کرتی ہیں۔
(خطابی)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2889 سے ماخوذ ہے۔