سنن ترمذي
كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل
باب مَا جَاءَ فِي سُورَةِ الإِخْلاَصِ باب: سورۃ الاخلاص «قل هو الله أحد» کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2899
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ " ، هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «قل هو الله أحد» ایک تہائی قرآن کے برابر ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3787 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو الله أحد» (یعنی سورۃ الاخلاص) (ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(2)
اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(2)
اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔
(3)
اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3787 سے ماخوذ ہے۔