سنن ترمذي
كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: اسلامی اخلاق و آداب
باب مَا جَاءَ إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً باب: بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔
حدیث نمبر: 2845
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حُكْمًا " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5011 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´شعر کا بیان۔`
ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور باتیں کرنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بعض بیان جادو ہوتے ہیں اور بعض اشعار «حكم» ۱؎ (یعنی حکمت) پر مبنی ہوتے ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5011]

فوائد ومسائل:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ خطبائے اسلام مدرسین شریعت اور طلبہ کرام کو چاہیے کہ اپنے دعوتی بیانات کو حکمت بھرے اشعار اور عمدہ اسلوب بیان سے مزین بنانے میں محنت کریں تاکہ ابلاغ حق اور ابطال باطل کا فریضہ بحسن وخوبی ادا ہو اور دین اور اہل دین کا علم سر بلند ہو۔
بھدے خطیب اور بے ربط وغیرہ مدلل متکلم اور مدرس نہ صرف اپنی بلکہ دین اسلام اور داعیان حق کی تضحیک ومذمت کا باعث بنتے ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5011 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3756 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´شعر کہنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ” بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3756]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
شاعری کلام ہی کی ایک صورت ہے۔
جس طرح نثر میں اچھی بری دونوں طرح کی باتیں کی جا سکتی ہیں اسی طرح شعرو ں میں بھی اچھی بری دونوں طرح کی باتیں ہو سکتی ہیں۔
(2)
بری شاعری سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ اچھے شعر کہنا سننا جائز ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3756 سے ماخوذ ہے۔