سنن ترمذي
كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: اسلامی اخلاق و آداب
باب مَا جَاءَ فِي الثَّوْبِ الأَسْوَدِ باب: کالے کپڑے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2813
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ : " خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ غَدَاةٍ وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مِنْ شَعَرٍ أَسْوَدَ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` ایک صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( گھر سے ) نکلے ، اس وقت آپ کالے بالوں کی چادر اوڑھے ہوئے تھے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2081 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
امام صاحب مختلف اساتذہ کی سندوں سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ ایک صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیاہ بالوں کا کمبل جس پر پالان کی تصویر بنی ہوئی تھی، اوڑھ کر نکلے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5445]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
مرط: کمبل جو اون، بالوں یا کتان یا ریشم سے بنایا جاتا ہے۔
(2)
مرحل: جس پر پالان کی تصویر بنی ہو، جاندار کی تصویر بنانا حرام ہے، بے جان چیز کی تصویر بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(1)
مرط: کمبل جو اون، بالوں یا کتان یا ریشم سے بنایا جاتا ہے۔
(2)
مرحل: جس پر پالان کی تصویر بنی ہو، جاندار کی تصویر بنانا حرام ہے، بے جان چیز کی تصویر بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2081 سے ماخوذ ہے۔