حدیث نمبر: 2768
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَعَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مُضْطَجِعًا عَلَى بَطْنِهِ ، فَقَالَ : " إِنَّ هَذِهِ ضَجْعَةٌ لَا يُحِبُّهَا اللَّهُ " ، وَفِي الْبَابِ عَنْ طِهْفَةَ ، وَابْنِ عُمَرَ ، قَالَ أَبُو عِيسَى : وَرَوَى يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ طِهْفَةَ، عَنْ أبيهِ، وَيُقَالُ طِخْفَةُ وَالصَّحِيحُ طِهْفَةُ ، وَقَالَ بَعْضُ الْحُفَّاظِ ، الصَّحِيحُ طِخْفَةُ ، وَيُقَالُ طِغْفَةُ ، يَعِيشُ هُوَ مِنَ الصَّحَابَةِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے پیٹ کے بل ( اوندھے منہ ) لیٹا ہوا دیکھا تو فرمایا : ” یہ ایسا لیٹنا ہے جسے اللہ پسند نہیں کرتا “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوسلمہ سے روایت کی ہے اور ابوسلمہ نے یعیش بن طہفہ کے واسطہ سے ان کے باپ طہفہ سے روایت کی ہے ، انہیں طخفہ بھی کہا جاتا ہے ، لیکن صحیح طہفہ ہی ہے ۔ اور بعض حفاظ کہتے ہیں : طخفہ صحیح ہے ۔ اور انہیں طغفہ اور یعیش بھی کہا جاتا ہے ۔ اور وہ صحابہ میں سے ہیں ، ۲- اس باب میں طہفہ اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 2768
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، المشكاة (4718 و 4719)
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 15041 و 15054) وانظر مسند احمد (2/304) (حسن صحیح)»