حدیث نمبر: 228
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ ، وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ " . قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، وأَبِي مَسْعُودٍ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، والْبَرَاءِ ، وأَنَسٍ ، قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ ، وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ " يُعْجِبُهُ أَنْ يَلِيَهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ لِيَحْفَظُوا عَنْهُ " ، قَالَ : وَخَالِدٌ الْحَذَّاءُ هُوَ خَالِدُ بْنُ مِهْرَانَ يُكْنَى أَبَا الْمُنَازِلِ ، قَالَ : وسَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل ، يَقُولُ : يُقَالُ إِنَّ خَالِدًا الْحَذَّاءَ مَا حَذَا نَعْلًا قَطُّ إِنَّمَا كَانَ يَجْلِسُ إِلَى حَذَّاءٍ فَنُسِبَ إِلَيْهِ ، قَالَ : وَأَبُو مَعْشَرٍ اسْمُهُ : زِيَادُ بْنُ كُلَيْبٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے جو صاحب فہم و ذکا اور سمجھدار ہوں ان کو مجھ سے قریب رہنا چاہیئے ، پھر وہ جو ( عقل و دانش میں ) ان کے قریب ہوں ، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں ، تم آگے پیچھے نہ ہونا کہ تمہارے دلوں میں پھوٹ پڑ جائے گی ، اور اپنے آپ کو بازار کے شور و غوغا سے بچائے رکھنا “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- ابن مسعود رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ۲- اس باب میں ابی بن کعب ، ابومسعود ، ابوسعید ، براء ، اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۳- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ اس بات سے خوش ہوتے کہ مہاجرین اور انصار آپس میں قریب قریب رہیں تاکہ وہ آپ سے ( سیکھے ہوئے مسائل ) محفوظ رکھ سکیں ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الصلاة / حدیث: 228
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، صحيح أبي داود (679)
تخریج حدیث «صحیح مسلم/الصلاة 28 (432) ، سنن ابی داود/ الصلاة 96 (675) ، ( تحفة الأشراف : 9415) ، مسند احمد (1/457) ، سنن الدارمی/الصلاة 51 (1303) (صحیح)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 432

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 432 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے میرے قریب بالغ اور عقلمند کھڑے ہوں، پھر جو اس صفت میں ان کے قریب ہوں (اس طرح تین بار فرمایا) اور تم بازاروں کے اختلاط اور شوروشغب سے بچو۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:974]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
هَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ: بازاروں کا سا اختلاط اور اختلاف وجھگڑا، اور شوروشغب کیونکہ هشوشة فتنہ واختلاط کو کہتے ہیں۔
وَلِي يَلِي: قریب ہونا، ملا ہوا ہونا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 974 سے ماخوذ ہے۔