سنن ترمذي
كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں
باب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ الدَّجَّالِ باب: دجال کے حلیہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2241
حَدَّثَنَا مُحَمّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الدَّجَّالِ ، فَقَالَ : " أَلَا إِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ ، أَلَا وَإِنَّهُ أَعْوَرُ عَيْنُهُ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ " ، قَالَ : وَفِي الْبَابِ عَنْ سَعْدٍ ، وَحُذَيْفَةَ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَسْمَاءَ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَبِي بَكْرَةَ ، وَعَائِشَةَ ، وَأَنَسٍ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَالْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ ، مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : ” سنو ! تمہارا رب کانا نہیں ہے جب کہ دجال کانا ہے ، اس کی داہنی آنکھ انگور کی طرح ابھری ہوئی ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث عبداللہ بن عمر کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے ، ۲- اس باب میں سعد ، حذیفہ ، ابوہریرہ ، اسماء ، جابر بن عبداللہ ، ابوبکرہ ، عائشہ ، انس ، ابن عباس اور فلتان بن عاصم رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔