سنن ترمذي
كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ أَنَّ سَاقِيَ الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا باب: ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیئے گا؟
حدیث نمبر: 1894
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " سَاقِي الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا " ، قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوقتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پلانے والے کو سب سے آخر میں پینا چاہیئے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں ابن ابی اوفی سے بھی روایت ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5228 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´آدمی کسی کو «حفظك الله» ”اللہ تم کو اپنی حفاظت میں رکھے“ کہے اس کا بیان`
عبداللہ بن رباح انصاری کہتے ہیں کہ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا کہ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے، لوگ پیاسے ہوئے تو جلدباز لوگ آگے نکل گئے، لیکن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی اس رات رہا (آپ کو چھوڑ کر نہ گیا) تو آپ نے فرمایا: ” اللہ تیری حفاظت فرمائے جس طرح تو نے اس کے نبی کی حفاظت کی ہے۔“ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5228]

فوائد ومسائل:
یہ مفصل حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے (صحیح مسلم، المساجد، حدیث:٢٨١) حضرت ابو قتادہ رضی اللہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس کی حفاظت پر آپ کی طرف سے دعاملی ہے تو امید رکھنی چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہو ئی شریعت اور آپ کی احادیث کی حفاظت پر یہ بھی فضلیت مل سکتی ہے جیسے کہ دوسری حدیث میں صراحت سے آیاہے اللہ خوش وخرم رکھے اس بندے کو جس نے میری بات سنی، اسے یاد رکھا اور اسی طرح آگے پہنچا دیا جس طرح کہ اسے سنا۔
(جامع الترمذي‘ العلم‘ حدیث:2658)

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5228 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3434 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیئے۔`
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قوم کا ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3434]
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” قوم کا ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3434]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
یہ چیز آداب میں شامل ہے۔
کہ خود آخر میں پیے اسی طرح کوئی چیز تقسیم کرے تو سب سے آخر میں حصہ لے۔
تاہم ایسا کرنا واجب نہیں۔
فوائد و مسائل:
یہ چیز آداب میں شامل ہے۔
کہ خود آخر میں پیے اسی طرح کوئی چیز تقسیم کرے تو سب سے آخر میں حصہ لے۔
تاہم ایسا کرنا واجب نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3434 سے ماخوذ ہے۔