سنن ترمذي
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَنْسَى الصَّلاَةَ باب: آدمی نماز بھول جائے تو کیا کرے؟
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ , قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا " . وَفِي الْبَاب عَنْ سَمُرَةَ , وَأَبِي قَتَادَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ أَنَسٍ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَيُرْوَى عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَنْسَى الصَّلَاةَ ، قَالَ : يُصَلِّيهَا مَتَى مَا ذَكَرَهَا فِي وَقْتٍ أَوْ فِي غَيْرِ وَقْتٍ ، وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ , وَأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ , وَإِسْحَاق ، وَيُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهُ نَامَ عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ ، فَاسْتَيْقَظَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ ، فَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، وَقَدْ ذَهَبَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ إِلَى هَذَا ، وَأَمَّا أَصْحَابُنَا فَذَهَبُوا إِلَى قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص نماز بھول جائے تو چاہیئے کہ جب یاد آئے پڑھ لے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- انس رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- اس باب میں سمرہ اور ابوقتادہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں ، ۳- علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت کی جاتی ہے کہ انہوں نے اس شخص کے بارے میں جو نماز بھول جائے کہا کہ وہ پڑھ لے جب بھی اسے یاد آئے خواہ وقت ہو یا نہ ہو ۔ یہی شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے ، اور ابوبکرہ رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ وہ عصر میں سو گئے اور سورج ڈوبنے کے وقت اٹھے ، تو انہوں نے نماز نہیں پڑھی جب تک کہ سورج ڈوب نہیں گیا ۔ اہل کوفہ کے کچھ لوگ اسی طرف گئے ہیں ۔ رہے ہمارے اصحاب یعنی محدثین تو وہ علی بن ابی طالب رضی الله عنہ ہی کے قول کی طرف گئے ہیں ۔
تشریح، فوائد و مسائل
«. . . عَنْ أَنَسِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّ إِذَا ذَكَرَهَا، لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذَلِكَ، وَأَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي "، قَالَ مُوسَى: قَالَ هَمَّامٌ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ بَعْدُ وَأَقِمْ الصَّلَاةَ للذِّكْرَى، وَقَالَ حَبَّانُ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ . . . .»
”. . . انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی نماز پڑھنا بھول جائے تو جب بھی یاد آ جائے اس کو پڑھ لے۔ اس قضاء کے سوا اور کوئی کفارہ اس کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ اور (اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ) نماز میرے یاد آنے پر قائم کر۔ موسیٰ نے کہا کہ ہم سے ہمام نے حدیث بیان کی کہ میں نے قتادہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ یوں پڑھتے تھے نماز پڑھ میری یاد کے لیے۔ حبان بن ہلال نے کہا، ہم سے ہمام نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے، کہا ہم سے انس رضی اللہ عنہ نے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، پھر ایسی ہی حدیث بیان کی۔ . . .“ [صحيح البخاري/كِتَاب مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ/بَابُ مَنْ نَسِيَ صَلاَةً فَلْيُصَلِّ إِذَا ذَكَرَهَا وَلاَ يُعِيدُ إِلاَّ تِلْكَ الصَّلاَةَ:: 597]
اس سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد ان لوگوں کی تردید ہے جو کہتے ہیں کہ قضاء شدہ نماز دو بار پڑھے، ایک بار جب یاد آئے اور دوسری بار دوسرے دن اس کے وقت پر پڑھے۔ اس موقعہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت شریفہ «واقم الصلوٰة لذكري» اس لیے تلاوت فرمائی کہ قضاء نماز جب بھی یاد آ جائے اس کا وہی وقت ہے۔ اسی وقت اسے پڑھ لیا جائے۔
شارحین لکھتے ہیں: «في الاية وجوه من المعاني اقربها مناسبة بذلك الحديث ان يقال اقم الصلوٰة وقت ذكرها فان ذكرالصلوٰة هو ذكرالله تعالىٰ اويقدر المضاف فيقال اقم الصلوٰة وقت ذكر صلوٰتي» یعنی نماز یاد آنے کے وقت پر قائم کرو۔
اس موقعہ پر آنحضرت ﷺ نے آیت شریفہ وأقم الصلوٰة لذکري اس لیے تلاوت فرمائی کہ قضا نماز جب بھی یاد آجائے، اس کا وہی وقت ہے۔
اسی وقت اسے پڑھ لیا جائے۔
شارحین لکھتے ہیں: في الآیة وجوہ من المعاني أقربها مناسبة بذلك الحدیث أن یقال أقم الصلوٰة وقت ذکرها فإن ذکرالصلوٰة هو ذکراللہ تعالیٰ أو یقدر المضاف فیقال أقم الصلوٰة وقت ذکر صلوٰتي ’’یعنی نماز یاد آنے کے وقت پر قائم کرو۔
‘‘
(1)
ایک روایت بایں الفاظ ہے: جو بھول جائے یا سوجائے تو جب بھی یاد آئے یا بیدار ہو تو فوت شدہ نماز ادا کرے۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1568(684)
ایک روایت میں ہے کہ ’’اگلے دن اسے اپنے وقت پر پڑھے۔
‘‘ (سنن ابی داود، الصلاة، حدیث: 437)
اس اضافے سے بعض حضرات نے یہ مسئلہ کشید کیا ہے کہ فوت شدہ نماز کو دو مرتبہ ادا کرے: ایک مرتبہ جب یاد آئے اور پھر دوسرے دن اسے اپنے وقت پر بھی پڑھے۔
لیکن حدیث کے الفاظ اس کے متعلق نص صریح کی حیثیت نہیں رکھتے، کیونکہ ان الفاظ کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ آئندہ دن موجودہ نماز کو اس کے وقت پر ادا کرے، سستی سے کام نہ لے، ایسا نہ ہوکے اگلے دن پھر بروقت نہ پڑھ سکے اور یہی معنی راجح ہیں۔
اور جہاں تک ابو داود کی حدیث (438)
کا تعلق ہے، جس میں دوبارہ نماز ادا کرنے کی صراحت ہے تو وہ شاذ ہے۔
تفصیل کےلیے دیکھیے: (ضعيف سنن أبي داود للألباني، حديث: 41) (2)
امام بخاری ؒ نے أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي کے متعلق دوقراءتوں کا ذکر کیا ہے: ٭ابو نعیم اور موسیٰ بن اسماعیل کے بیان کے مطابق لفظ "ذکر" یائے متکلم کی طرف مضاف ہے۔
٭صرف موسیٰ کے بیان کے مطابق یہ لفظ اسم مقصور ہے، یعنی آخر میں یائے متکلم کے بجائے الف مقصورہ ہے۔
بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے کسی راوی نے یہ آیت کریمہ تلاوت کی۔
لیکن صحیح مسلم کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہےکہ خود رسول اللہ ﷺ نے اسے تلاوت فرمایا، چنانچہ حدیث کے الفاظ ہیں: ’’جو شخص نماز سے سورہے یا غفلت کرے تو اسے چاہیے کہ یاد آنے پر اسے پڑھ لے۔
‘‘ کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’میری یاد کےلیے نماز قائم کرو۔
‘‘ (صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1569(684)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہےکہ آیت کریمہ کی تلاوت خود رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ہے، نیز امام بخاری ؒ نے آخر میں ایک تعلیق بیان کر کے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ قتادہ کا حضرت انس ؓ سے سماع ثابت ہے۔
اس تعلیق کو محدث ابو عوانہ نے اپنی"صحیح" میں متصل سند کے ساتھ بیان کیا ہے۔
(فتح الباري: 95/2)
ہاں بلاسبب اورعمداً اوقات مکروہ میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کا یہی مسلک ہے کہ اوقات مکروہ میں نماز کی قضائی دی جا سکتی ہے۔
احناف کے نزدیک ان اوقات میں نماز کی قضائی دینا بھی درست نہیں ہے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کوئی نماز بھول جائے تو جب یاد آئے اسے پڑھ لے، یہی اس کا کفارہ ہے اس کے علاوہ اس کا کوئی اور کفارہ نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 442]
روزے اور حج کی طرح نماز کا کوئی مالی و بدنی کفارہ نہیں ہے، کوئی دوسرا کسی کی جانب سے نماز ادا نہیں کر سکتا۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو شخص نماز بھول جائے، جب یاد آ جائے تو اسے پڑھ لے۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 614]
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو نماز سے غافل ہو جائے، یا سو جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب یاد آ جائے تو پڑھ لے “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 695]
بھول اور نیند عذر ہے جس کی وجہ سے نماز تاخیر کا گناہ نہیں ہوتا بشرطیکہ اس میں بے پرواہی کو دخل نہ ہو۔
(2)
بھول سے رہ جانے والی نماز یاد آنے پر فوراً ادا کرلینی چاہیے بلا وجہ مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
(3)
اگر نیند سے اس وقت بیدار ہو جب نماز کا وقت گزر چکا ہو تو اسی وقت نماز پڑھ لے بشرطیکہ کراہت کا وقت نہ ہو۔
ایک حدیث میں ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: (لَاتَحَرَّوا بِصَلٰوتِكُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوْبِهَا) (صحيح البخاري، مواقيت الصلاة، باب الصلاة بعد الفجر حتي ترتفع الشمس، حديث: 582)
جان بوجھ کر نماز سورج طلوع یا غروب ہوتے وقت نہ پڑھو۔
۔
جس شخص کو مکروہ وقت میں نماز یاد آئی یا اس وقت جاگا تو وہ مکروہ وقت گزار کر نماز پڑھے۔