حدیث نمبر: 1682
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ، عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنْ بَيَّتَكُمُ الْعَدُوُّ فَقُولُوا : " حم " لَا يُنْصَرُونَ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : وَفِي الْبَاب ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، وَهَكَذَا رَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، مِثْلَ رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ ، وَرُوِيَ عَنْهُ ، عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں` جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ فرما رہے تھے : ” اگر رات میں تم پر دشمن حملہ کریں تو تم «حم لا ينصرون» کہو “ ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- بعض لوگوں نے اسی طرح ثوری کی روایت کے مثل ابواسحاق سبیعی سے روایت کی ہے ، اور ابواسحاق سے یہ حدیث بواسطہ «عن المهلب بن أبي صفرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» سے مرسل طریقہ سے بھی آئی ہے ، ۲- اس باب میں سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔

وضاحت:
۱؎: «شعار» اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکر والے خفیہ کوڈ کے طور پر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1682
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، المشكاة (3948 / التحقيق الثانى)
تخریج حدیث «سنن ابی داود/ الجہاد 78 (2597) ، ( تحفة الأشراف : 15679) ، و مسند احمد (4/289) (صحیح)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 2597

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´شعار (یعنی جنگ میں کوڈ لفظ کے استعمال) کا بیان۔`
مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: اگر رات میں تم پر دشمن حملہ کریں تو تم «حم لا ينصرون» کہو ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1682]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎: 'شعار'اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکروالے خفیہ کوڈکے طورپر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1682 سے ماخوذ ہے۔