حدیث نمبر: 1668
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , وغير واحد ، قَالُوا : حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا يَجِدُ الشَّهِيدُ مِنْ مَسِّ الْقَتْلِ ، إِلَّا كَمَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ مِنْ مَسِّ الْقَرْصَةِ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شہید کو قتل سے صرف اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی تکلیف تم میں سے کسی کو چٹکی لینے سے ہوتی ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1668
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح، ابن ماجة (2802) , شیخ زبیر علی زئی: (1668) إسناده ضعيف / ن 3163، جه 2802, محمد بن عجلان مدلس و عنعن (تقدم: 1084) وللحديث شواھد ضعيفة
تخریج حدیث «سنن النسائی/الجہاد 35 (3163) ، سنن ابن ماجہ/الجہاد 16 (2802) ، ( تحفة الأشراف : 12861) ، و مسند احمد (2/297) (حسن صحیح)»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3163 | سنن ابن ماجه: 2802

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3163 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´شہید کو پہنچنے والی تکلیف کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہید کو قتل کے وار سے بس اتنی ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے جتنی تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے محسوس ہوتی ہے (پھر اس کے بعد تو آرام ہی آرام ہے)۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3163]
اردو حاشہ: شہادت کی خوشی اور جذبئہ ایمان کی شدت قتل کی تکلیف کا احساس ختم کردیتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3163 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2802 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہید کو قتل سے اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی کہ تمہیں چیونٹی کاٹنے سے ہوتی ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2802]
اردو حاشہ:
فائدہ: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے حسن قرار دیا ہے۔
اور (الموسوعة الحديثية کے محققین نے اس کی سند کو قوی قراردیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 235/334/3)
والصحيحة للالباني، رقم: 960)
بہرحال یہ بھی شہید پر اللہ کا انعام ہےکہ اس پر جان نکلنے کا عمل آسان کردیا جاتا ہےاور اس کے لیے یہ تکلیف ناقابل برداشت نہیں ہوتی۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2802 سے ماخوذ ہے۔