حدیث نمبر: 1626
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " خِدْمَةُ عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَوْ ظِلُّ فُسْطَاطٍ ، أَوْ طَرُوقَةُ فَحْلٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ هَذَا الْحَدِيثُ مُرْسَلًا ، وَخُولِفَ زَيْدٌ فِي بَعْضِ إِسْنَادِهِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عدی بن حاتم طائی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” اللہ کے راستے میں ( کسی مجاہد کو ) غلام کا عطیہ دینا یا ( مجاہدین کے لیے ) خیمہ کا سایہ کرنا ، یا اللہ کے راستے میں جوان اونٹنی دینا “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- معاویہ بن صالح سے یہ حدیث مرسل طریقہ سے بھی آئی ہے ، ۲- بعض اسناد ( طرق ) میں زید ( بن حباب ) کی مخالفت کی گئی ہے ، اس حدیث کو ولید بن جمیل نے قاسم ابوعبدالرحمٰن سے ، قاسم نے ابوامامہ سے ، اور ابوامامہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے ، ہم سے اس حدیث کو زیاد بن ایوب نے بیان کیا ہے ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1626
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، التعليق الرغيب (2 / 158)
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف، ( تحفة الأشراف : 9873) (حسن)»