حدیث نمبر: 1517
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ , حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ عُفَيْرِ بْنِ مَعْدَانَ , عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ الْأُضْحِيَّةِ الْكَبْشُ , وَخَيْرُ الْكَفَنِ الْحُلَّةُ " , قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ , وَعُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قربانی کے جانوروں میں سب سے بہتر مینڈھا ہے اور سب سے بہتر کفن «حلة» ( تہبند اور چادر ) ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ۲- عفیر بن معدان حدیث کی روایت میں ضعیف ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الأضاحى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1517
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، ابن ماجة (3164) , شیخ زبیر علی زئی: (1517) إسناده ضعيف /جه 3130, عفير :ضعيف (تق: 4626)
تخریج حدیث «سنن ابن ماجہ/الأضاحي 4 (3164) ، ( تحفة الأشراف : 4866) (ضعیف) (سند میں ’’ عفیر بن معدان ‘‘ ضعیف ہیں)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´قربانی سے متعلق ایک اور باب۔`
ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قربانی کے جانوروں میں سب سے بہتر مینڈھا ہے اور سب سے بہتر کفن «حلة» (تہبند اور چادر) ہے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الأضاحى/حدیث: 1517]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ’’عفیربن معدان‘‘ ضعیف ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1517 سے ماخوذ ہے۔