حدیث نمبر: 1013
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، قَال : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ : " كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةِ أَبِي الدَّحْدَاحِ وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ يَسْعَى وَنَحْنُ حَوْلَهُ وَهُوَ يَتَوَقَّصُ بِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابودحداح کے جنازے میں تھے ، آپ لوٹتے وقت ایک گھوڑے پر سوار تھے جو تیز چل رہا تھا ، ہم اس کے اردگرد تھے اور وہ آپ کو لے کر اچھلتے ہوئے چل رہا تھا ۔

حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1013
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الأحكام (75)
تخریج حدیث «صحیح مسلم/الجنائز 28 (965) ، سنن ابی داود/ الجنائز 48 (3178) ، مسند احمد (5/90) ( تحفة الأشراف : 2180) (صحیح) وأخرجہ: سنن النسائی/الجنائز 95 (2028) من غیر ہذا الوجہ۔»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1014

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1014 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جنازے کے پیچھے سواری پر چلنے کی رخصت کا بیان۔`
جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابودحداح کے جنازہ کے پیچھے پیدل گئے اور گھوڑے پر سوار ہو کر لوٹے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1014]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎: اس میں اس بات پردلیل ہے کہ جنازے سے واپسی میں سوارہوکرواپس آناجائزہے، علماء اسے بلاکراہت جائزقراردیتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1014 سے ماخوذ ہے۔