حدیث نمبر: 4006
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي الْأَسِيرِ الْمُسْلِمِ فِي أَيْدِي الْعَدُوِّ قَالَ: «يَرِثُ وَيُوَرَّثُ مَا كَانَ عَلَى دِينِهِ»
مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: مسلمان قیدی جو دشمن کے قبضے میں ہو۔ اگر اپنے دین پر قائم ہو۔ تو وہ وارث بنتا ہے اور اس سے وراثت بھی لی جا سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 4007
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ شُرَيْحًا، كَانَ يُورِّثُ الْأَسِيرَ وَكَانَ يَقُولُ: «أَحْوَجُ مَا يَكُونُ إِلَى نَصِيبِهِ مِنَ الْمِيرَاثِ إِذَا كَانَ أَسِيرًا فِي أَيْدِي الْعَدُوِّ، فَإِمَّا أَنْ يُفَادُوهُ، وَإِمَّا أَنْ يَعْزِلُوهُ حَتَّى يَجِيءَ مِنْهُ مَا جَاءَ»
مظاہر امیر خان
حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: قیدی وارث بنتا ہے۔ کیونکہ وہ دشمن کے قبضے میں سب سے زیادہ اپنے حصے کا محتاج ہوتا ہے۔ اسے فدیہ دیا جائے یا اس کا حصہ الگ رکھا جائے۔