کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: لوگوں کے باہمی اختلاف کا بیان کہ مقتول دشمن کا سامانِ غنیمت (سلب) کس کے حصے میں آئے گا۔
حدیث نمبر: 3895
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ: سَأَلْتُ حَرِيزَ بْنَ عُثْمَانَ عَنِ الرَّجُلِ يَقْتُلُ الرَّجُلَ وَيُجْهِزُ عَلَيْهِ آخَرُ، قَالَ: «السَّلَبُ لِلَّذِي قَتَلَهُ إِذَا جَرَحَهُ، وَلَيْسَ لِلَّذِي أَجْهَزَ عَلَيْهِ شَيْءٍ، كَذَلِكَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَلَبِ أَبِي جَهْلٍ»
مظاہر امیر خان
امام حریر بن عثمان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”اگر ایک شخص دشمن کو زخمی کرے اور دوسرا آ کر اسے مار ڈالے تو سلب پہلے زخمی کرنے والے کے لیے ہوگا، دوسرے کے لیے کچھ نہیں، یہی فیصلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کے سلب میں دیا۔“
حدیث نمبر: 3896
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: «إِذَا قَتَلَ الرَّجُلُ رَجُلًا مِنَ الْعَدُوِّ، وَأَجْهَزَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ، فَسَلَبُهُ لِمَنْ قَتَلَهُ أَوْ عَقَرَهُ»
مظاہر امیر خان
امام مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اگر ایک شخص دشمن کو قتل کرے یا زخمی کرے اور دوسرا اس پر حملہ مکمل کرے تو سلب پہلے حملہ کرنے والے کا ہوگا۔“