حدیث نمبر: 3748
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُكْلَمُ أَحَدٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِهِ إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجُرْحُهُ يَثْعَبُ دَمًا، الدَّمُ لَوْنُ دَمٍ، وَالرِّيحُ رِيحُ مِسْكٍ»
مظاہر امیر خان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو اور اللہ خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوا، وہ قیامت کے دن آئے گا اور اس کا زخم خون بہا رہا ہوگا، خون کا رنگ خون جیسا ہوگا اور خوشبو کستوری کی خوشبو جیسی ہوگی۔“
حدیث نمبر: 3749
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُكْلَمُ أَحَدٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِهِ إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ، وَالرِّيحُ رِيحُ مِسْكٍ»
مظاہر امیر خان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو اور اللہ خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوا، وہ قیامت کے دن آئے گا، اس کا رنگ خون جیسا ہوگا اور خوشبو کستوری کی خوشبو جیسی ہوگی۔“
حدیث نمبر: 3750
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ السَّائِبِ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ مَالِكًا أَبَا أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ لَمَّا جُرِحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ مَصَّ جُرْحَهُ حَتَّى أَنْقَاهُ وَلَاحَ أَبْيَضَ، فَقِيلَ لَهُ: مُجَّهُ، فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ لَا أَمُجُّهُ أَبَدًا، ثُمَّ أَدْبَرَ يُقَاتِلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا» فَاسْتُشْهِدَ
مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن سائب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہیں یہ خبر ملی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احد کے دن زخم لگا تو مالک، سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے والد، آپ کا زخم چوستے رہے یہاں تک کہ خون صاف ہو گیا اور سفیدی ظاہر ہو گئی، لوگوں نے کہا: ”تھوک دو۔“ تو انہوں نے کہا: ”نہیں، اللہ کی قسم! میں اسے کبھی نہیں تھوکوں گا۔“ پھر وہ لڑنے کے لیے لوٹے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جنتی آدمی کو دیکھنا چاہے وہ اس کو دیکھ لے۔“ پس وہ شہید ہو گئے۔