کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: ایک مسلمان کے لیے دشمن کے دو آدمیوں سے بھاگنے کی اجازت نہیں۔
حدیث نمبر: 3714
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ} كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ عَشَرَةٌ مِنْ مِائَةٍ، ثُمَّ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْهُمْ ثُمَّ قَالَ: {الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا} [الأنفال: 66] فَلَا يَنْبَغِي لِمِائَةٍ أَنْ تَفِرَّ مِنْ مِائَتَيْنِ "
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے بیس صبر کرنے والوں کے ذریعے دو سو پر غالب آنے کا وعدہ کیا تھا، پھر اللہ نے تخفیف فرمائی اور فرمایا: «الآن خفف الله عنكم وعلم أن فيكم ضعفا»، اس لیے اب سو مسلمانوں کے لیے مناسب نہیں کہ وہ دو سو سے پیٹھ پھیر جائیں۔
حدیث نمبر: 3715
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «إِنْ فَرَّ رَجُلٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ فَلَمْ يَفِرَّ وَإِنْ فَرَّ مِنَ اثْنَيْنِ فَقَدْ فَرَّ»
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر ایک آدمی تین دشمنوں سے بھاگ جائے تو اس پر فرار نہیں، لیکن اگر دو سے بھاگے تو وہ فرار کرنے والا ہے۔