کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کی راہ میں سواریوں اور ہتھیاروں کو روک رکھنا (یعنی وقف کرنا)۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: «لَا يُبَاعُ شَيْءٌ مِنْ حَبْسِ الدَّوَابِّ، وَلَا تُبَدِّلُوهَا»
مظاہر امیر خان
حضرت مکحول رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”وقف کردہ جانور بیچنا جائز نہیں، نہ انہیں بدلا جائے۔“
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَتْ عِنْدَهُ دَرَقَةٌ، فَقَالَ: " لَوْلَا أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِي: احْبِسْ سِلَاحَكَ لَأَعْطَيْتُهَا بَعْضَ بَنِيِّ "
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میرے پاس ایک ڈھال تھی، اگر عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے نہ کہا ہوتا کہ اسلحہ روکے رکھو، تو میں اسے اپنے کسی رشتہ دار کو دے دیتا۔“
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ الْخَيْلَ الَّتِي حَمَلَ عَلَيْهَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَرَجَتْ مِنْ عِنْدِهِ وَقَدْ وُسِمَتْ فِي أَفْخَاذِهَا عُدَّةً لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»
مظاہر امیر خان
حضرت صفوان بن عمرو رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اللہ کے راستے میں جن گھوڑوں پر جہاد کیا تھا، ان پر اللہ کے لیے نشان لگا ہوا تھا۔