کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنے کے بارے میں وارد احکام و فضائل۔
حدیث نمبر: 3580
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ أَهْلِ الشَّامِ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَسَأَلَهُمْ فَقَالَ: «كَيْفَ تَجْعَلُونَ نَفَقَاتِكُمْ؟» قَالُوا: بِسَبْعِ مِائَةٍ، قَالَ: «كَذَلِكَ فَافْعَلُوا، وَإِذَا أَصَابَ أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ فَلْيَحْتَسِبْ وَلَدًا ذَكَرًا، مُصِيبًا أَوْ مُخْطِئًا، أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ أَوْ مَنَعَهُ»
مظاہر امیر خان
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل شام کے وفد سے پوچھا: ”تم اپنے اخراجات کیسے کرتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”سات سو درہم میں۔“ تو فرمایا: ”ایسے ہی کرو، اور جب تم بیوی کے پاس جاؤ تو نیت کرو کہ لڑکا پیدا ہو، چاہے ہو یا نہ ہو۔“
حدیث نمبر: 3581
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا وَأَبُو مُعَاوِيَةَ (1)، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، فِي قَوْلِهِ: { وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ } قَالَ: « تَرْكُ النَّفَقَةِ » .
مظاہر امیر خان
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کے فرمان «وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ» کا مطلب ہے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا۔
حدیث نمبر: 3582
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، أَوْ غَيْرِهِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ: {وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ} [البقرة: 195] قَالَ: «لَا تَمْنَعْكُمُ النَّفَقَةَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَخَافَةُ الْعَيْلَةِ»
مظاہر امیر خان
حضرت مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: «وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ» یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے غربت کے ڈر سے باز نہ رہو۔