کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: حج کے بعد جہاد کرنے کے بارے میں وارد احکام و فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3522
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: كَانَ يُقَالُ: «حَجَّةٌ خَيْرٌ مِنْ مِائَةِ غَزْوَةٍ، وَغَزْوَةٌ خَيْرٌ مِنْ مِائَةِ حَجَّةٍ»
مظاہر امیر خان
سیدنا ابو العالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”کہا جاتا تھا: ایک حج سو غزوات سے بہتر ہے، اور ایک غزوہ سو حج سے بہتر ہے۔“
حدیث نمبر: 3523
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ، قَالَ: نا آدَمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: «غَزْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ خَمْسِينَ حَجَّةً»
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں ایک غزوہ پچاس حجوں سے بہتر ہے۔“
حدیث نمبر: 3524
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْبَرَاءِ بْنِ قَيْسٍ السَّكُونِيِّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ، فَقَالَ فِي آخِرِ حَدِيثِهِ: «أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَرَادَ بِكُمُ الْيُسْرَ، وَلَمْ يُرِدْ بِكُمُ الْعُسْرَ، وَاللَّهِ لَغَزْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حَجَّتَيْنِ، وَلَحَجَّةٌ أَحُجُّهَا إِلَى بَيْتِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ عُمْرَتَيْنِ، وَلَعُمْرَةٌ أَعْتَمِرُهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ ثَلَاثٍ آتِيهِنَّ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ»
مظاہر امیر خان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: ”اللہ نے تمہارے لیے آسانی چاہی ہے۔ بخدا، اللہ کی راہ میں ایک غزوہ مجھے دو حجوں سے زیادہ محبوب ہے، اور ایک حج مجھے دو عمرے کرنے سے زیادہ محبوب ہے، اور ایک عمرہ مجھے تین مرتبہ بیت المقدس جانے سے زیادہ محبوب ہے۔“
حدیث نمبر: 3525
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ مَكْحُولٍ قَالَ: كَثُرَ الْمُسْتَأْذِنُونَ بِالْحَجِّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «غَزْوَةٌ لِمَنْ قَدْ حَجَّ أَفْضَلُ مِنْ أَرْبَعِينَ حَجَّةً»
مظاہر امیر خان
سیدنا مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”غزوہ تبوک کے موقع پر بہت سے لوگ حج کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگنے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے حج کر لیا ہو اس کے لیے اللہ کی راہ میں ایک غزوہ چالیس حجوں سے افضل ہے۔“