کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اُن لوگوں کا بیان جو زمانۂ جاہلیت (شرک) کی طلاق کو کچھ حیثیت نہیں دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 2967
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، «أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى طَلَاقَ الشِّرْكِ شَيْئًا»
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: ”شرک میں دی گئی طلاق کو وہ کوئی حیثیت نہیں دیتے تھے۔“
حدیث نمبر: 2968
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ «كَانَ يَرَاهُ جَائِزًا»
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”شرک میں دی گئی طلاق کو جائز سمجھتے تھے۔“
حدیث نمبر: 2969
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ. . . الشَّعْبِيُّ أَنَّهُ «كَانَ يَرَاهُ جَائِزًا»
مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”شرک میں دی گئی طلاق کو جائز سمجھتے تھے۔“
حدیث نمبر: 2970
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «مَنْ كَانَ عَلَى غَيْرِ الْإِسْلَامِ فَتَزَوَّجَ امْرَأَةً وَابْنَتَهَا، فَدَخَلَ بِوَاحِدَةٍ مِنْهُمَا، ثُمَّ أَسْلَمُوا فَقَدْ حُرِّمَتَا عَلَيْهِ»
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو کفر کی حالت میں عورت اور اس کی بیٹی سے نکاح کرے اور ان میں سے کسی ایک سے ہمبستری کرے، پھر اسلام لے آئے تو دونوں حرام ہو جائیں گی۔“