کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اُس عورت کا بیان جسے ایک یا دو طلاقیں دی گئیں، پھر اس کا حیض بند ہو گیا اور وہ فوت ہو گئی، تو اس کا شوہر اس کا وارث بنے گا۔
حدیث نمبر: 2477
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عَلْقَمَةَ، طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَمَكَثَتْ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، أَوْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ شَهْرًا، فَمَاتَتْ وَلَمْ تُكْمِلِ الْعِدَّةَ، فَسَأَلَ عَلْقَمَةُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ: «رَدَّ اللَّهُ عَلَيْكَ مِيرَاثَهَا»
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ علقمہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی۔ وہ سولہ یا سترہ یا اٹھارہ ماہ تک عدت میں رہی۔ پھر فوت ہو گئی۔ علقمہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اللہ نے تمہیں اس کا ورثہ واپس لوٹا دیا ہے۔
حدیث نمبر: 2478
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عَلْقَمَةَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ، فَحَاضَتْ حَيْضَةً أَوْ حَيْضَتَيْنِ ثُمَّ ارْتَفَعَتْ حَيْضَتُهَا سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، أَوْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ مَاتَتْ فَجَاءَ عَلْقَمَةُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ يَسْأَلُهُ عَنْ مِيرَاثِهَا، فَقَالَ: «قَدْ حَبَسَ اللَّهُ عَلَيْكَ مِيرَاثَهَا، فَوَرِثَهَا»
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ علقمہ نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاق دی، پھر وہ ایک یا دو حیض کے بعد سترہ یا اٹھارہ ماہ حیض نہ دیکھ سکی، پھر وہ فوت ہوگئی، تو علقمہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے میراث کے بارے میں پوچھا، انہوں نے فرمایا: اللہ نے تمہارے لیے اس کا ترکہ روک رکھا تھا، پس علقمہ نے اس کا ترکہ وراثت میں پایا۔
حدیث نمبر: 2479
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً فَحَاضَتْ حَيْضَةً أَوْ حَيْضَتَيْنِ فِي سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ لَمْ تَحِضِ الثَّالِثَةَ حَتَّى مَاتَتْ، فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ، «حَبَسَ اللَّهُ عَلَيْكَ مِيرَاثَهَا، فَوَرَّثَهُ مِنْهَا»
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ علقمہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی، وہ ایک یا دو حیض کے بعد سولہ یا سترہ ماہ تک تیسرے حیض نہ دیکھ سکی، پھر وہ فوت ہوگئی، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ نے تمہارے لیے اس کا ترکہ روک رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 2480
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنْبَأَ دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَحُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعُبَيْدَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمْ قَالُوا: «إِذَا كَانَتْ تَحِيضُ فَعِدَّتُهَا بِالْحَيْضِ وَإِنْ حَاضَتْ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً»
مظاہر امیر خان
ابراہیم، حسن، اور شعبی رحمہم اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اگر عورت حیض کرتی ہے تو اس کی عدت حیض سے ہوگی چاہے سال میں ایک بار ہی حیض آئے۔
حدیث نمبر: 2481
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: «إِذَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ تَحِيضُ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً تَكْفِيهَا ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ»
مظاہر امیر خان
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اگر عورت سال میں ایک بار حیض کرے تو تین مہینے کی عدت کافی ہوگی۔