حدیث نمبر: 2325
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: إِنْ لَمْ آتِ الْبَصْرَةَ فَأَنْتِ طَالِقٌ، قَالَ: «هِيَ امْرَأَتُهُ حَتَّى يَمُوتَ، فَإِنْ مَاتَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَلَا مِيرَاثَ بَيْنَهُمَا»
مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر میں بصرہ نہ پہنچا تو تم طلاق، تو وہ اس کی بیوی ہے حتیٰ کہ دونوں میں سے کوئی ایک مر جائے، لیکن ان کے درمیان وراثت نہیں۔
حدیث نمبر: 2326
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «لَا يَقْرَبْهَا حَتَّى يَفْعَلَ مَا حَلَفَ عَلَيْهِ»
مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: بیوی سے تعلق نہ رکھے جب تک قسم پوری نہ کرے۔
حدیث نمبر: 2327
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ قَالَ فِي رَجُلٍ قَالَ: إِنْ لَمْ يَضْرِبْ غُلَامَهُ مِائَةَ سَوْطٍ فَامْرَأَتُهُ طَالِقٌ قَالَ: هِيَ امْرَأَتُهُ حَتَّى يَضْرِبَ الْغُلَامَ أَوْ يَمُوتَ "
مظاہر امیر خان
حضرت عامر شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص کہے کہ اگر اپنے غلام کو سو کوڑے نہ مارے تو بیوی طلاق، تو وہ بیوی ہے جب تک غلام کو نہ مارے یا غلام مر نہ جائے۔
حدیث نمبر: 2328
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِغُلَامِهِ: إِنْ لَمْ أَضْرِبْهُ فَامْرَأَتُهُ طَالِقٌ فَأَبَقَ الْغُلَامُ، فَقَالَ: «هِيَ امْرَأَتُهُ حَتَّى يَمُوتَ الْغُلَامُ» . قَالَ سَعِيدٌ: بِئْسَ مَا قَالَ
مظاہر امیر خان
حضرت عامر شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر غلام بھاگ جائے اور شوہر نے کہا کہ جب تک نہ ماروں بیوی طلاق، تو بیوی اس کی رہے گی جب تک غلام مر نہ جائے۔