کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: مہر کو خفیہ طور پر کم اور اعلانیہ زیادہ ظاہر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2175
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ «فِيمَنْ أَصْدَقَ سِرًّا وَأَعْلَنَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ أَنَّهُ أَجَازَ السِّرَّ، وَأَبْطَلَ الْعَلَانِيَةَ» قَالَ هُشَيْمٌ: وَهُوَ الْقَوْلُ عِنْدَنَا
مظاہر امیر خان
حضرت ابنِ سیرین رحمہ اللہ سے شریح رحمہ اللہ کے بارے میں روایت ہے کہ اگر کسی نے نکاح کے مہر کو خفیہ طور پر طے کیا ہو اور علانیہ میں زیادہ کیا ہو تو شریح رحمہ اللہ نے خفیہ (مہر) کو درست اور علانیہ کو باطل قرار دیا، ہشیم نے کہا: ”ہمارے نزدیک بھی یہی قول ہے۔“
حدیث نمبر: 2176
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «يَجُوزُ السِّرُّ وَيَبْطُلُ الْعَلَانِيَةُ» .
مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”خفیہ (مہر) درست اور علانیہ باطل ہے۔“
حدیث نمبر: 2177
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا حَجَّاجٌ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، مِثْلَ ذَلِكَ
مظاہر امیر خان
حضرت شریح رحمہ اللہ سے بھی یہی روایت ہے کہ خفیہ درست اور علانیہ باطل ہے۔
حدیث نمبر: 2178
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ، أنا حُصَيْنٌ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ، وَعَبْدُ السَّلَامِ مَوْلَى قُرَيْشٍ أَنَّهُمْ سَمِعُوا الشَّعْبِيَّ يَقُولُ: «يُؤْخَذُ بِالْعَلَانِيَةِ»
مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”علانیہ کو اختیار کیا جائے۔“
حدیث نمبر: 2179
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا خَالِدٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ: «يُؤْخَذُ بِالْعَلَانِيَةِ»
مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے عامر روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”علانیہ کو اختیار کیا جائے۔“
حدیث نمبر: 2180
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: «يُؤْخَذُ بِالْعَلَانِيَةِ» قَالَ هُشَيْمٌ: قَالَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى: «يَأْخُذُ بِالْعَلَانِيَةِ»
مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”علانیہ کو اختیار کیا جائے۔“ ہشیم نے کہا: ابن ابی لیلیٰ بھی فرماتے تھے: ”علانیہ کو اختیار کیا جائے۔“