حدیث نمبر: 2059
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «إِذَا مَلَكَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ زَوْجِهَا شَيْئًا حَرُمَتْ عَلَيْهِ، فَإِنْ أَعْتَقَتْهُ سَاعَةَ تَمْلِكُهُ فَهُمَا عَلَى نِكَاحِهِمَا»
مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب عورت اپنے شوہر کا کوئی حصہ خرید لے تو وہ اس پر حرام ہو جاتی ہے، مگر اگر وہ خریدتے ہی اسے آزاد کر دے تو دونوں اپنے نکاح پر باقی رہیں گے۔“
حدیث نمبر: 2060
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا مَلَكَتِ الْمَرْأَةُ شَيْئًا مِنْ زَوْجِهَا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْهِ وَهِيَ مُطَلَّقَةٌ بَائِنَةٌ، فَإِنْ أَعْتَقَتْهُ فَكَذَلِكَ»
مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب عورت اپنے شوہر کا کچھ حصہ خرید لے تو وہ اس پر حرام ہو جاتی ہے اور وہ مطلقہ بائنہ بن جاتی ہے، اور اگر اسے آزاد کرے تب بھی یہی حکم ہوگا۔“
حدیث نمبر: 2061
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، أنا حَجَّاجٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعَطَاءٍ، قَالَا: «حَرُمَتْ، فَإِنْ كَانَتْ مِنْ شَأْنِهِ فَلْيَخْطُبْهَا»
مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت عطا رحمہ اللہ نے فرمایا: ”وہ حرام ہو جائے گی، پھر اگر وہ (عورت) اس کے نکاح کے لائق ہو تو وہ دوبارہ اس کا نکاح کرے۔“