کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اس شخص کا ذکر جو اپنی ہی جیسی (شکل و صورت یا انداز کی) عورت سے نکاح کرے، یعنی اپنے بالوں یا وضع قطع سے مشابہ عورت سے
حدیث نمبر: 1987
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَ: نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْمُجَاشِعِ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِامْرَأَةٍ شَابَّةٍ زَوَّجُوهَا شَيْخًا كَبِيرًا فَقَتَلَتْهُ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا اللَّهَ وَلْيَنْكِحِ الرَّجُلُ لُمَتَهُ مِنَ النِّسَاءِ، وَلْتَنْكِحِ الْمَرْأَةُ لُمَتَهَا مِنَ الرِّجَالِ. يَعْنِي شِبْهَهَا»
مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک نوجوان عورت کو لایا گیا جسے ایک بوڑھے مرد سے بیاہ دیا گیا تھا، پھر اس عورت نے اسے قتل کر دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگو! اللہ سے ڈرو، اور مرد اپنی عمر کی عورتوں سے نکاح کرے اور عورت اپنی عمر کے مردوں سے۔“
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «لَا تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الرَّجُلِ الْقَبِيحِ، فَإِنَّهُنَّ يُحْبِبْنَ مَا تُحِبُّونَ»
مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اپنی لڑکیوں کو بدصورت مردوں پر مجبور نہ کرو، وہ بھی وہی پسند کرتی ہیں جو تم پسند کرتے ہو۔“
حدیث نمبر: 1989
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَ: نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ الْغَسَّانِيُّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَحِبُّ النِّكَاحَ فِي رَمَضَانَ؛ رَجَاءَ الْبَرَكَةِ فِيهِ»
مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کو رمضان میں پسند فرماتے تھے تاکہ اس میں برکت حاصل ہو۔