حدیث نمبر: 1309
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: «إِذَا كَانَتِ الْعَصَبَةُ مِنْ نَحْوٍ وَاحِدٍ أَحَدُهُمْ أَقْرَبُ بِأُمٍّ، فَأَعْطُوهُ الْمَالَ أَجْمَعَ»
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب عصبہ ایک ہی طرف سے ہوں اور ان میں سے ایک ماں کی طرف سے قریبی ہو تو مال اسی کو دے دو۔“
حدیث نمبر: 1310
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: «إِذَا كَانَ الْعَصَبَةُ بَعْضُهُمْ أَدْنَى بِأُمٍّ فَادْفَعُوا إِلَيْهِ الْمَالَ كُلَّهُ»
مظاہر امیر خان
شقیق رحمہ اللہ نے کہا: ہمارے پاس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا کہ: ”جب عصبہ میں سے کوئی ایک ماں کی طرف سے قریبی ہو تو مال اسی کو دے دو۔“
حدیث نمبر: 1311
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «إِذَا كَانَ الْعَصَبَةُ أَحَدُهُمْ أَدْنَى بِأُمٍّ فَأَعْطُوهُ الْمَالَ كُلَّهُ»
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب عصبہ میں سے ایک ماں کی طرف سے قریب تر ہو تو مال اسی کو دے دو۔“