کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الأَحَادِيثِ» کا بیان
حدیث نمبر: 1145
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: { رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الأَحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا } - قَالَ: مَا سَأَلَهَا أَحَدٌ قَبْلَهُ، حِينَ اجْتَمَعَ لَهُ أَبَوَاهُ وَفَرِحَ سَأَلَ رَبَّهُ أَنْ يَتَوَفَّاهُ وَيُلْحِقَهُ بِالصَّالِحِينَ .
مظاہر امیر خان
سعید رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے سفیان رحمہ اللہ کو یہ آیت تلاوت کرتے سنا: ﴿رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا﴾ یعنی اے میرے رب، تو نے مجھے حکومت عطا کی ہے اور مجھے خوابوں کی تعبیر کا علم دیا ہے، اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تو دنیا و آخرت میں میرا ولی ہے، مجھے مسلمان حالت میں وفات دے۔ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ: سیدنا یوسف علیہ السلام نے یہ درخواست اس وقت کی جب ان کے والدین ان کے پاس جمع ہو گئے اور وہ خوش ہو گئے، تو انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ انہیں وفات دے کر صالحین کے ساتھ شامل کر دے۔