کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَقَالَ نِسْوَةٌ فِي الْمَدِينَةِ امْرَأَتُ الْعَزِيزِ» کا بیان
حدیث نمبر: 1122
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: { قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا } وَيَقُولُ: الشَّغَفُ شَغَفُ الْحُبِّ، وَالشَّعَفُ شَعَفُ الدَّابَّةِ حِينَ تُذْعَرُ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ یہ آیت پڑھتے تھے: ﴿قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا﴾ یعنی بیشک اس کا عشق اس کے دل کی تہہ تک پہنچ گیا اور فرماتے تھے: شغف کا مطلب محبت کا دل کی گہرائی تک پہنچ جانا ہے، اور شعف اس کیفیت کو کہتے ہیں جب جانور ڈر کے مارے بدک جائے۔
حدیث نمبر: 1123
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَعَوْفٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَرَيَا: { شَغَفَهَا } .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ اور عوف رحمہ اللہ دونوں ﴿شَغَفَهَا﴾ یعنی عشق اس کے دل کی تہہ تک پہنچ گیا پڑھتے تھے۔